حدیثِ دل

ہمارا تعارف
چند الفاظ میں اس جماعت کا تعارف اور مقصد تشکیل تو وہی ہے جو مقصد تخلیق انسان ہے یعنی صرف ایک اللہ کی عبادت کرنا ۔ اس کو فراموش کرکے تو انسان ر اہ راست سے بھٹک جاتااور خسارے کے گڑھے میں گرجاتا ہے ۔ اس خسارے سے بچنے کے لیے سورۃ العصر میں چار جامع اُصول بیان کیے گئے اور اُن کو سورۂ لقمان میں کچھ دوسرے انداز میں بیان کیا گیا ہے ۔ ان کا خلاصہ یہ ہے کہ اپنےآپ کو شرک سے پاک کرلینا ، عمل صالح کرنا، اور دین حق کی لوگوں کو تلقین ، اور اس راہ میں آنے والی آزمائشوں پر صبر کرنا ۔ سورہ حمٰ السجد ہ میں دعوت الی اللہ کو سب سے بہتر بات کہا گیا اور یہ بتایا گیا کہ یہ ذمّے داری پوری کرنے والا خود مسلم ہوتا ہے اور عمل کا پیکر ۔صحیح معنوں میں اس کے مصداق تو صحابہ کرام ہی تھے ، پھر اُن کے تابعین اور خیر القرون کے صالحین جنہوں نے دینِ اسلام کو پورے شعور کے ساتھ سمجھ کر قبول اور اپنی زندگیوں کو اس کے مطابق ڈھال لیا۔
دراصل لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہُ مُحَمَّدُ رَّسُوْلُ اللہ وہ انقلابی کلمہ ہے جس کا اقرار کرنے والے اخلاق وکردار کی پستیوں سے اُٹھ کر بلندیوں تک پہنچے…